(درنایاب) ایل ڈبلیو ایم سی نے آلائشیں اُٹھانےکانیاریکارڈ قائم کردیا، رواں سال عید الاضحیٰ پر 57ہزار 910ٹن آلائشیں اور ویسٹ اٹھایاگیا۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی دس سالہ تاریخ کا نیا باب رقم ہوگیا، عید کے تین دنوں میں ریکارڈ ویسٹ کولیکشن کی گئی،چاند رات کو6 ہزار130ٹن،عید کے پہلے دن17ہزار 596 ٹن، دوسرے دن19ہزار 852 اور تیسرے دن 14 ہزار 333ٹن ویسٹ اٹھایا گیا.سی ای او رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں دنوں کیلئے 1ہزار 876گاڑیاں فیلڈ میں کام کرتی رہیں۔
واضح رہے کہ 2019میں عیدالاضحٰی پر ویسٹ کولیکشن 54ہزار514ٹن،2018میں 52 ہزار431ٹن،2017میں 53 ہزارٹن تھی، جبکہ 2020میں 55ہزار 312ٹن ویسٹ اٹھایا گیا تھا ۔