گورنر پنجاب سےانڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو

گورنر پنجاب سےانڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری منصوبے پر پاک بھارت مذاکرات اور پیش رفت خوش آئند ہے۔

گورنر پنجاب سےانڈین ہائی کمشنر اجے بساریہ اور فرسٹ سیکرٹری چیرا کنگ کی ملاقات کی، ملاقات میں پاک بھارت تعلقات، کرتار پور راہداری، مسئلہ کشمیر اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پر امن اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتا ہے، بھارت مذاکرات کی میز پر آئے۔

گورنر پنجاب  نے کہا کہ بابا گرو نانک کے550  جنم دن پر بھارتی یاتریوں کا بھرپوراستقبال کریں گے، سکھوں کی خواہش پر کرتار پور میں 104 ایکڑ زمین صرف گوردوارہ اور کاشت کے لیے مختص کر دی گئی ہے۔

انڈین ہائی کمشنر اجے بسارہہ نے کہا کہ بھارت نومبرمیں کرتارپور راہداری کھولنے کیلئے مکمل سنجیدگی کیساتھ کام کر رہا ہے، کرتارپور میں کمپلیکس کے لیے اراضی بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، کرتار پور جیسے منصوبوں سے پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer