میٹروپولیٹن کارپوریشن کو کھلے مین ہولز ڈھانپنے کا خیال آ گیا

میٹروپولیٹن کارپوریشن کو کھلے مین ہولز ڈھانپنے کا خیال آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤدلشاد: میٹروپولیٹن کارپوریشن کو پسماندہ اوراربن ایریازمیں کھلے مین ہولزکوڈھانپنے کا خیال آہی گیا، شہرکی دوسوچوہتر یونین کونسلز کے لیے دو کروڑ کی لاگت سے مین ہول کورز اورفکسنگ میٹریل خریدنے کا فیصلہ۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کےجاری کردہ ٹینڈرز کے مطابق کھلےمین ہولزمیں بچوں کے گرنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے مین ہولز کورز کی خریداری پرخطیر رقم خرچ  کی جارہی ہے، شہربھر کی یونین کونسلز کے لیے مین ہولزکورز اوپن ٹینڈرنگ کےزریعے خریدے جائیں گے۔

ابتدائی طورپر میٹروپولیٹن کارپوریشن اورشہر کے تین زونز کومین ہول کورز فراہم کیے جائیں گے، علامہ اقبال ٹاؤن زون کی یونین کونسلز کے لیے50 لاکھ، واہگہ زون کے لیے50، نشتر زون کی یونین کونسلز کے لیے30 لاکھ جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن شہربھر کے لیے70 لاکھ کی لاگت سے مین ہولز کورز اورمین ہولز فکسنگ میٹریل کی خریداری کرے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer