(سٹی42) بالی ووڈ انڈسٹری کا ابھرتا ہوا ایک نام جس نے اپنی منفرداداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے انڈسٹری کی بڑی بڑی میگا شخصیات کے ساتھ فلموں میں کام کیا اور چاہنے والوں کو محظوظ کیا، اداکار ورون دھون اہلخانہ ان کی شادی کی خوشیاں منا رہے ہیں مگر بدقسمتی سے وہ ایک حادثے کا شکار ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون کی شادی کی تقریبات جاری ہیں،خوشیوں کے اس پر مسرت موقع پر اداکار کی کار کو حادثہ پیش آگیا،اہلخانہ اطلاع ملتے ہی افسردہ ہوگئے کیونکہ دوسرے روز ان کی شادی ہے،بتایا جارہا ہے کہ ورون دھون کے دوست نے اُن کی شادی ے ایک روز قبل اُن کے لیے بیچلرز پارٹی کا انعقاد کیا تھا،وہ پارٹی میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
بالی ووڈ اداکار کی گاڑی کو حادثے کی خبر سنتے ہی دوست احباب اور اہلخانہ پر پریشانی کی لہر دوڑ گئی، مگر اس حادثے میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے جبکہ ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا،واقعہ کے بعد وہ سیدھے پارٹی میں پہنچے اور اس کے بعد اپنی شادی کی جاری تقریبات میں پہنچے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار ورون دھون آج یعنی 24 جنوری کو اپنی دیرینہ دوست نتاشا دلال کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہورہے ہیں، شادی کی تقریبات کا اہتمام بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے علی باغ میں ایک پرتعیش فائیو سٹار ہوٹل دی مینشن ہاؤس میں بک کیاگیا، شادی کی تقریبات کا آغاز رواں ماہ کی 22 تاریخ سے شروع ہے۔
یاد رہے ورون دھون کی شادی میں بالی ووڈ کے مقبول ترین ستارے شرکت کریں گے جن میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان، کترینہ کیف اور جیکلین فرنینڈز شامل ہیں۔ بالی و وڈ کے سب سے مقبول خاندان 'بچن فیملی' میں سے کسی کو بھی مدعو نہیں کیا۔