ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ،گورنر پنجاب پی ڈی ایم کیخلاف یک زبان

وزیر اعلیٰ،گورنر پنجاب پی ڈی ایم کیخلاف یک زبان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فذافی بٹ : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاکہناہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی، ذاتی ایجنڈے کیلئے عدم استحکام کی کوشش ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

اپنے بیان میں کہاہے کہ اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کا نقصان ملک کو ہورہا ہے،قوم کاوقت ضائع کرنے والوں کو ملک کااحساس ہے نہ عام آدمی کا،اپوزیشن نے ڈھائی برس میں ملک سے جو کیاوہ دشمن بھی نہیں کرتا۔

ان کاکہناتھا کہ افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کاسفرجاری ہے ،نئے عزم اورجذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ،کرپشن سے پاک اورمعیار منصوبے ہماری حکومت کاطرہ امتیاز ہیں ۔

گورنر پنجاب چودھری محمدسرور کاکہناہے کہ پی ڈی ایم عدم اعتماد کو سوچنے سے پہلے سینیٹ والی تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ یاد رکھے، پارلیمنٹ کے باہر ناکام اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر بھی ناکام ہی ہوگی ۔

 
گورنر پنجاب کااپنے بیان میں کہناہے کہ پی ڈی ایم میں جتنی جماعتیں ہیں اتنے ہی بیانیے ہیں ،پی ڈی ایم میں کوئی جماعت دوسری جماعت پر اعتماد کو تیار نہیں ،استعفے دیئے نہ لانگ مارچ کیا، نہ ہی پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد لاسکے گی ۔ وزیراعظم کسی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،سیاسی مخالفین کو سمجھ نہیں آرہی وہ اپنی سیاست کیسے بچائیں ،اپوزیشن کے پاس حکومت کا مینڈیٹ تسلیم کرنے کے سوا آپشن نہیں ،انہوں نے کہاکہ مڈٹرم انتخابات کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا،عام انتخابات آئینی مدت سے ایک دن بھی پہلے نہیں ہونگے ۔

یاد رہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن کو حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا مشورہ دیا ہے،پی ڈی ایم کے دیگر رہنمائوں نے بلاول بھٹو کی تجویز کی مخالفت کی ہے،حتیٰ کے نواز شریف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کے مخالف ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer