(سٹی42) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سیریز کا پہلا20 ٹوئنٹی میچ آج لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے،میچ سے قبل وسیم اکرم نے کھلاڑیوں کو مفید مشورے دیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین3 میچز پر مشتمل 20 ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں موجود ہے، میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے ٹیم میں شامل ہونے والے کھلاڑی احسان علی کوپاکستانی کرکٹ ٹیم کی کیپ پہنائی۔
احسان علی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ کھلے دل سے کھیلنا ہے، پریشر ہوگا، میچ کو انجوائے کرو، مجھ امید ہے کہ آپ اچھا کھیل پیش کریں گے، اس موقع پر باؤلنگ کوچ وقار یونس بھی موجود دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ موجود تھے۔