ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے ایک اور بری خبر

عوام کیلئے ایک اور بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)آٹا بحران سے متاثرہ نان بائیوں نے ہاتھ کھڑے کردیئے، میدہ بوری کی قیمت میں200 اضافے پرنان کی قیمت 12 سے بڑھا کر 15 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایک کے بعد ایک بحران جاری ہے، پی ٹی آئی کی حکومت چکرا گئی، فلور ملز مالکان نے میدے کی بوری 200 روپے مزید مہنگی کر دی،میدے کی بوری 4500 سے بڑھ کر 4700 روپے ہو گئی، میدہ حکومت کی مرضی سے مہنگا ہو رہا ہے۔

  نان بائیوں نے بھی نان مہنگا کرنے کی دھمکی دے دی،صدرنائی بائی آفتاب گل کا کہناتھا کہ 15 روز میں میدہ 1200 روپےمہنگا ہوا، نان کی قیمت 15 روپے مقرر کی جائے، بجلی ، گیس اور میدہ مہنگا ہونے سے پیداواری لاگت بڑھ گئی۔

ایسوسی ایشن ضلعی انتظامیہ نے کرکٹ میچز کی وجہ سے 5 دن کا وقت لیا ہے، 28جنوری کو نان کی قیمت پر ضلعی انتظامیہ سےمذاکرات ہوں گے، حکومت میدہ مہنگا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer