سعید احمد: ماڈل ٹاون میں پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال کی زیر صدارت اجلاس، 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون میں پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اس موقع پرولیداقبال کا کہنا تھا کہ 5 فروری کو چیئرنگ کراس پر کشمریوں کے ساتھ بھر پوراظہار یکجہتی کے لیے کیمپ لگایا جائے گا۔
رہنماتحریک انصاف کا مزید کہناتھا کہ پورے لاہور سے پی ٹی آئی کے کارکن اس کیمپ کو کامیاب بنانے کے لیے تیاریاں ابھی سے شروع کر دیں۔ کیمپ میں شرکت کر کے کشمریوں کو پیغام دیں کہ لاہوریوں کے دل انکے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
اجلاس میں صدر پی ٹی آئی لاہور ولید اقبال، جنرل سیکرٹری میاں حماد اظہر، ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، دیوان محی الدین، ملک عثمان حمزہ، شیخ امتیاز محمود، نعیم الحق، سمیت لاہور کی قیادت نے شرکت کی۔