ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدید ترین ہسٹری میوزیم گریٹر اقبال پارک کا سول سٹرکچرمکمل

جدید ترین ہسٹری میوزیم گریٹر اقبال پارک کا سول سٹرکچرمکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: شہرلاہور میں آزادی پاکستان کی جدوجہد اوران کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سب سے جدید ترین ہسٹری میوزیم گریٹر اقبال پارک کا سول سٹرکچر مکمل، پی ایچ اے نے جدید ترین آڈیو ویڈیو ہسٹری میوزیم کی فنشنگ شروع کردی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گریٹراقبال پارک میں 35 ہزارمربع فٹ پر 40 کروڑ کی لاگت سے ہسٹری میوزیم تعمیر کیا جارہا ہے۔  جس کا افتتاح 23 مارچ کوکیا جائے گا۔ اس وقت ہسٹری میوزیم میں ایمفی تھیٹر، ویڈیو وال، منی تھیٹر، ہیروز گیلری تیار کی جارہی ہے۔ آئندہ چند روز میں ریلوے سے لی گئی ٹرین کی بوگی بھی رکھ دی جائے گی۔

ہسٹری میوزیم میں 1857 سے1947 تک جنگ آزادی  کی تاریخ کو پیش کیا جائے گا۔ آزادی پاکستان کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پورٹریٹس بھی آویزاں کیے جائے گئے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ قائداعظم کا ہولو گرام بھی موزیم کی زینت بنے گا۔

پراجیکٹ ڈائریکٹرچودھری طاہرسلطان کا کہنا ہے کہ منصوبے کا سول ورکس مکمل کیا جاچکا ہے۔  ہسٹری میوزیم پاکستان کا سب سے جدید ترین میوزیم ہوگا۔ ہسٹری میوزیم میں شہریوں کو تحریک آزادی کی مستند تاریخ سے روشناسی کے لئے پہلی مرتبہ آڈیو ویڈیو انفارمیشن کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔