چھ سو ارب روپے قرضہ اتارا، ریگولر بجٹ سے سوا  900 ارب روپے سرپلس چھوڑ کر جا رہا ہوں، محسن نقوی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب کے  گزشتہ 13 ماہ سے  نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بیٹ رپورٹر ز کو الوداعی ملاقات میں بتایا کہ اپنی حکومت کے اختتام پر وہ  پنجاب میں ریگولر بجٹ کے علاوہ 900ارب روپے کاسرپلس بجٹ چھوڑ کر جارہے ہیں۔ پنجاب میں کئی سال سے واجب الاادا گندم خریداری کا 600ارب روپے کا قرض اتار کرجارہے ہیں۔ 104سے زائد ہسپتالوں اور 130سے زائد سڑکوں کی تعمیرو مرمت اور اپ گریڈیشن کی۔ اب وزارت اعلیٰ کے بعد میڈیا کمیونٹی میں واپس آنا ہے۔ 

صحافیوں کا سر بلند ہوا

محسن نقوی نے کہا کہ میڈیا کے دوستوں کے لئے بہت کچھ کرنے کی خواہش تھی۔میری ٹیم نے بھرپور ہمت اور حوصلے سے دن رات محنت کرکے ہدف حاصل کئے۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی سرگرمیوں کی رپورٹنگ کرنے کی ڈیوٹی پر مامور بیٹ رپورٹروں نے الوداعی ملاقات  اپنے ہم پیشہ کی بحیثیت وزیر اعلیٰ غیر معمولی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے بحیثیت وزیراعلیٰ دن رات کام کرکے تمام صحافیوں کا سربلند کیا۔ محسن نقوی اور  ان کے ساتھ وزیر اطلاعات کی حیثیت سے معاونت کرنے الے صحافی عامر میر نے صحافیوں کو حقوق دلانے کے لئے بھرپور کاوشیں کیں۔

رپورٹرز نے وزیراعلی محسن نقوی کی خدمات کو سراہا اور روڈاہاؤسنگ سکیم میں ورکنگ صحافیوں کو پلاٹ دلوانے پروزیراعلی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

مریم نواز مجھ سے بہتر وزیر اعلیٰ ثابت ہوں گی

محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی سرگرمیوں کی کوریج کرنے والے بِیٹ رپورٹروں سے باتیں کرتے ہوئے ان کے سوالات کے جواب میں کہا کہ میں مریم نواز شریف کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔یقین ہے کہ مریم نواز شریف بطور وزیراعلیٰ مجھ سے بہتر پرفارم کریں گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ نگراں حکومت کا کسی بھی سیاسی حکومت سے موازنہ کرنا درست امر نہیں۔

افسوس رہے گا!

نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کے لئے مہم چلائی تھی جو ناکامی سے دوچار ہوئی۔ اس مہم کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے میں ناکامی کا افسوس رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن سیکٹر کے لئے کچھ نہ کرنے کا  بھی افسوس رہے گا۔


صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، سیکرٹری اطلاعات دانیال سلیم گیلانی، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام اس موقع پر موجود تھے