کہیں دھوپ کہیں گہرے بادل، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

 کہیں دھوپ کہیں گہرے بادل، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاطمہ عارف :  کہیں دھوپ کہیں گہرے بادل، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور چند مقامات پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ ہے۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں 12ویں نمبر پر آگیا ہے۔

 شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح141ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیز8ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح125ریکارڈ، شاہراہ قائداعظم میں آلودگی کی شرح158ریکارڈ، کینٹ پولوگراؤنڈمیں آلودگی کی شرح177ریکارڈ جبکہ ایچی سن کالج کے اطراف میں آلودگی کی شرح101ریکارڈ کی گئی ہے۔

 دوسری جانب وسطی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خوشاب، سرگودھا، نورپورتھل، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، گوجرانوالہ اور لاہور میں بھی بارش متوقع ہے۔

 اسلام آباد، مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم سرد رہے گا جبکہ دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔ کرم، ہنگو، کوہاٹ اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔

 محکمہ موسمیات نے 25 فروری سے ملک میں بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد رہے گا۔ کل سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گا، مغربی ہوائیں 26 فروری تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گی، رات سے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ بالائی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کوئٹہ، چاغی، نوشکی، خاران، گوادر،پنجگور، آواران، خضدار اورسبی میں بارش ہو گی جبکہ قلات، کوئٹہ، زیارت، چمن،پشین قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں برفباری کاامکان ہے۔

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے رہے گا جبکہ خیبرپختونخواکے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق 26فروری سے راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بارشوں کا آغاز ہوگا،ملک میں داخل ہونیوالی مغربی ہواؤں سے بلوچستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer