ویب ڈیسک: پی ایس ایل 8 کے دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کی جانب سے اگلے میچ کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی جانب سےپہلے فزیکل ٹریننگ کی پھر جم کر نیٹ پریکٹس کی گئی، جس میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، راشد خان، فخر زمان، طاہر بیگ سمیت تمام ہی کھلاڑیوں نےحصہ لیا۔
Lahore Lahore Hai ????#QalandarHum #QalandarsCity #HBLPSL8 #Sochnabemanahai pic.twitter.com/aIfyKWyOby
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 23, 2023
دوسرے مرحلے میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندر اپنا چوتھا میچ پشاور زلمی کے خلاف اتوار کو کھیلے گی۔ اب تک لاہور نے 3 میچز میں سے 2 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں نوجوان بیٹر طاہر بیگ نے کہا کہ کوچز کافی اعتماد دے رہے ہیں، شاہین آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔