پشاور زلمی کا مڈل آرڈر فیل ہوگیا ،پی ایس ایل ہنگامہ میں سینئر کرکٹرز کا تجزیہ

Psl 8,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں  سابق قومی کرکٹر محمد آصف  کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کا مڈل  آرڈر فیل ہوگیا, بالنگ اور  مڈل  آرڈر دونوں کو ذمہ داری لینی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دیدی۔ 157 رنز کا ہدف 14.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، عبدالرحمان گرباز نے 31 گیندوں پر 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹرمحمد یوسف  کا کہنا تھا کہ زلمی کا ٹوٹل سکور بہت تھوڑا تھا، بالنگ ویسے ہی  پشاور زلمی کا کمزور پوائنٹ ہے، تو بالرز کے لئے  157 رنز  کا ہدف  فلیٹ پچ پرروکنا  بہت مشکل کام تھا۔

  اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ اور بالنگ دونوں میں بہت اچھا پرفارم کیا، حسن علی کی واپسی جو ہوئی اس نے  پشاور زلمی کو ٹکنے نہیں دیا۔ اس کے ساتھ شاداب نے ذہین کپتانی کی جس نے  اسلام آباد کی جیت میں بڑا کردار ادا کیا۔  اسلام آباد کی بیٹنگ بھی بہت ڈیپ ہے، یہاں تک کہ آخری بلے باز بھی اچھی بیٹنگ کر سکتے ہیں ۔

 محمد آصف  کا کہنا تھا کہ پشاور کا مڈل آرڈر فیل ہوگیا۔ اس کو ذمہ داری لینی ہوگی، کب تک اوپنرز کے اوپر انحصار کریں گے۔ بالنگ ویسے ہی پشاور کی کمزور  ہے، جب تک پارٹنرشپس نہیں توڑیں گے، میچ جیتنا مشکل ہوجائے گا۔بابر اور حارث بہت اچھا کھیلے دوسری جانب  اسلام آباد یونائیٹڈ نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، حسن علی  بہت وقت بعد فارم میں نظر آئے،  جو انہوں نے جادو دکھایا، مین آف دی میچ بھی بن گئے۔ ان کی واپسی سے خوشی ہوئی امید ہے ایسے ہی کھیلتے رہیں گے۔