پیف نے پارٹنر سکولوں کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی

پیف نے پارٹنر سکولوں کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا پارٹنر سکولوں میں اینرولمنٹ پالیسی میں بڑی تبدیلی، سکولوں میں پرائمری میں داخلوں کی حد 245 سے بڑھا کر 385 کر دی گئی۔
ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈپٹی ایم ڈی آپریشن، پروگرام ڈائریکٹرز اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ نیو سکول پروگرام سے منسلک پارٹنر سکولوں کے لیے داخلوں کے تیسرے دور کے آغازکی منظوری دی گئی ہے۔

پارٹنرز سکولوں میں داخلے کا دورانیہ 23فروری سے 15مارچ 2021تک ہو گا۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں میں پرائمری جماعتوں میں داخلے کی حد 245سے بڑھا کر 385کر دی گئی ہے جبکہ ایک سکول میں مجموعی طلباء کی تعداد سات سو تک بڑھانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تمام پارٹنر سکولوں کو سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم میں بچوں کا اندراج 15 مارچ تک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer