ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نماز کی ادائیگی کہاں کی جائے؟ ڈولفن اہلکاروں کو انوکھا حکم جاری

 نماز کی ادائیگی کہاں کی جائے؟ ڈولفن اہلکاروں کو انوکھا حکم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:   ڈولفن اہلکاروں کے لیے نماز کی ادائیگی کا نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈولفن اہلکاروں کے نام وائرلیس پیغام میں   نماز کی ادائیگی کا نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا، نماز کے لیے نئے حکم نامے کے مطابق  کوئی اہلکار بھی اپنے علاقے کو چھوڑ کر نہ جائے، نماز کی ادائیگی کے لیے سیکٹر انچارج سے اجازت لی جائے۔ 

ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کے مطابق   مسجد قریب نہ ہو تو ایک ایک ٹیم جا کر نماز ادا کرے،  اکٹھے دونوں ٹیمیں نماز کے لیے نہ جائیں، نماز کا وقت گزر رہا ہو تو موٹر سائیکل پر بھی نماز ادا کر سکتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer