ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ الیکشن، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری

سینیٹ الیکشن، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: الیکشن کمیشن نے سینیٹ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست آویزاں کر دی۔ پنجاب سے سینیٹ کی گیارہ نشستوں کیلئے 22 امیدوار میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نظرثانی فہرست کے مطابق پنجاب سے سات جنرل نشستوں کیلئے 17 امیدوار میدان میں ہیں۔ خواتین کی دو نشستوں کیلئے تین امیدوار، پی ٹی آئی کی زرقا تیمور، مسلم لیگ (ن) کی سعدیہ خاقان عباسی اور سائرہ افضل تارڑ ہیں۔ ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے اعظم نذیر تارڑ اور پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر امیدوار ہیں۔

ق لیگ کے کامل علی آغا اور پیپلز پارٹی کے عظیم الحق منہاس نظرثانی شدہ فہرست میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ، محمد خان مدنی آزاد حیثیت سے امیدوار ہیں۔ پی ٹی آئی سے عمر سرفراز چیمہ، سیف اللہ سرور خان نیازی، اعجاز چودھری، ظہیر عباس کھوکھر، اعجاز حسین منہاس اور عون عباس بپی کے نام بھی جنرل نشستوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ 

ن لیگ کے زاہد حامد، سعود مجید، سیف الملوک کھوکھر، عرفان صدیقی، بلیغ الرحمن، ساجد میر، افنان اللہ خان بھی جنرل نشستوں پر امیدوار ہیں۔   

دوسری جانب حکومت نے سینٹ کے امیدواروں کو ہدایات جاری کی  ہیں کہ وہ گروپس کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کریں اور وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی رپورٹ دیں۔ سینیٹ امیدواروں کو اراکین اسمبلی کے گھروں کا وزٹ کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ 3 مارچ تک سینیٹ امیدوار لاہور میں ہی رہیں گے اور جن اراکین اسمبلی کے لاہور میں گھر ہیں سینٹ امیدواران ان کے گھروں میں ووٹ مانگنے جائیں گے۔

سینیٹ امیدواروں کو کہا گیا ہے کہ وہ سینیٹ الیکشن تک کسی بھی دیگر سرگرمیوں سے گریز کریں اور سارا فوکس اپنے گروپ اراکین کے ساتھ روابط پر رکھیں۔