ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاست کا ایک اور باب بند، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما انتقال کرگئے

سیاست کا ایک اور باب بند، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما انتقال کرگئے
کیپشن: City42 - PPP,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پنجاب کی سیاست کا ایک اور باب بند ہو گیا، سابق صوبائی وزیر پنجاب اور سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب رانا شوکت محمود 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی رکن اور پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر رانا شوکت محمود دل کے عارضہ میں مبتلا تھے اور میو ہسپتال میں زیر علاج تھے، گزشتہ رات طبعیت کافی ناساز ہوگئی تھی جس پر وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔مرحوم کی نماز جنازہ کل 4 بجے پھولنگر رانا سفاری پارک میں ادا کی جائے گی۔

رانا شوکت محمود کی وصیت کے مطابق رانا سفاری پارک پھولنگر میں ہی دفن کیا جائے گا، رانا شوکت محمود کے پسماندگان میں اہلیہ پی پی شعبہ خواتین پنجاب کی کوآرڈینیٹرناصرہ شوکت اور بیٹی ڈاکٹر عائشہ شامل ہیں۔

 رانا شوکت محمود پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی رہے اور این آئی آرمی کے چیئرمین بھی رہے، رانا شوکت محمود سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer