(ناصر علی)موسم نے لی انگڑائی، باغوں کے شہر میں بارش کے بعد جاتی سردی واپس لوٹ آئی، سورج کی کرنوں کے ساتھ سرد ہوائیں چلنے سے موسم حسین ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج دن بھر بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ اقبال ٹاؤن، سبزہ زار، جیل روڈ، مال روڈ، جوہر ٹاؤن، بادامی باغ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔ بارش کے باعث سردی کی شدت میں بھی معمولی اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے کم سے کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں مزید بادل برسنے کے امکانات ہیں۔