(حسن علی) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے عام انتخابات میں 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین این اے 155 اور پی پی 227 لودھراں اور این اے 149 ملتان سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
جہانگیر ترین کی لیگل ٹیم آج کاغذات نامزدگی جمع کرائے گی۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین 2 روز قبل این اے 155 لودھراں سے کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں۔