ویب ڈیسک: جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا، یکم جمادی الثانی کل اتوار کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، رویت کی شہادتوں کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا، اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے۔
رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم جمادی الثانی 1444ء ہجری کل 25 دسمبر 2022ء کو ہوگی۔وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔