ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا 5 شہروں میں جدید ماحول دوست بسیں چلانے کا اعلان

پنجاب حکومت کا 5 شہروں میں جدید ماحول دوست بسیں چلانے کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے  5 شہروں میں جدید ماحول دوست بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا، ماحول دوست بسوں کے منصوبے کے لئے 3.4 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ منیب سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ماحولیاتی آلودگی کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے ایکو فرینڈلی بسیں متعارف کروا رہی ہے۔ماحول دوست بسوں کے منصوبے کے لئے 3.4 ارب روپے کی رقم منظور کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ منصوبے کے حوالے سے شارٹ ٹرم کنسلٹنسی پالیسی چل رہی ہے۔ منصوبے کے تحت لاہور، فیصل آباد، میانوالی، ڈی جی خان اور بہاولپور میں ایکو فرینڈلی بسیں چلائی جائیں گی،  شارٹ ٹرم کنسلٹنسی پالیسی کے تحت روٹ کی نشاندھی، بسوں کی ٹیکنیکل سپیسیفیکشن اور انفراسٹرکچر کی ضروریات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ منیب سلطان چیمہ نے کہا کہ اس پائلٹ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 20 سے 25 بسیں چلائی جائیں گیں۔ ان بسوں کے چلنے سے نہ صرف ماحول کو صاف رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ عوام کو ایک بہترین سفری سہولت بھی میسر آئے گی۔

جبکہ پنجاب حکومت نے لاہور کیلئے بھی خصوصی منصوبے کی منظوری دی ہے۔ پنجاب کابینہ نے لاہور میں 300ماحول دوست ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری دے دی ۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ 300 ماحول دوست بسوں کی خریداری پر 15 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ لاہور میں خواتین کے لئے علیحدہ بس سٹاپ بنائے جائیں گے اور علیحدہ بسیں چلائی جائیں گی۔نابینا اوردیگر معذور افراد کے لئے بسوں میں دروازے کے ساتھ خصوصی نشستیں مخصوص کی جائیں گی۔