ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی ملتوی، وجہ سامنے آگئی

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی ملتوی، وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بالی ووڈ ادکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریب ملتوی کر دی گئی جس کی وجوہات انھوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتائیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ وہ رواں برس شادی کر لیتے، تاہم عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی شادی سے متعلق کوئی ابہام نہیں چھوڑنا چاہتے، اور واضح کیا کہ وہ جلد شادی کرلیں گے۔ کپور خاندان کے اس نوجوان اسٹار نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ عالیہ کے سامنے خود کو کم تر سمجھتے ہیں۔ 

رنبیر نے بتایا کہ ان کی گرل فرینڈ عالیہ بھٹ ایک پراعتماد لڑکی ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران تقریباً تمام ہی کلاسز لیتی رہیں، جبکہ انھوں نے کلاسز نہیں لیں۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کی ساری وجہ ان کے خاندانی مسائل ہیں، جن میں وہ الجھے ہوئے تھے اور اہلِ خانہ کو وقت دے رہے تھے۔ 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer