ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی اہم شاہراہ بند، شہری پریشان

لاہور کی اہم شاہراہ بند، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) نابینا افراد کا سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج، مظاہرین نے ایم اے او کالج جانیوالی سڑک بند کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نابینا افراد اپنے حقوق کے اصول کیلئے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ مظاہرین نے ایم اے او کالج جانیوالی سڑک بند کر دی جس سے سول سیکرٹریٹ کے سامنے شدید ٹریفک جام ہوگئی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہر بار ہمیں دلاسے دے کر واپس بھیج دیا جاتا ہے، نابینا ڈیلی ویجز ملازمین کو تاحال مستقل نہیں کیا گیا۔ نابینا افراد نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا مزید کہنا ہے کہ پڑھے لکھے نابینا افراد کو بھی کوٹا پر بھرتی نہیں کیا جارہا۔ ہمارے مطالبات سنتا ہر کوئی ہے مگر حل کوئی نہیں کرتا۔

دوسری جانب گزشتہ دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ٹی ایل اے ملازمین نے ریلوے واشنگ لائن اور ڈی ایس آفس کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہی۔ کرسمس کے موقع پر بھی تنخواہیں نہیں دی گئیں۔ کئی سالوں سے ریلوے کے مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں لیکن ریگولر نہیں کیا جارہا۔

 ریلوے ملازمین کا مطالبہ کیا کہ ریلوے حکام ڈیلی ویجزز ملازمین کو جلد ازجلد تنخواہیں جاری کرے اور ریگولر کرنے کے احکامات جاری کرے ورنہ نتائج کی ذمہ دار خود ریلوے انتظامیہ ہوگی۔