سٹی42: نوازشریف نے نیب ریفرنسز کا فیصلہ سننے کے بعد احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے اپیل کی کہ انہیں اڈیالہ جیل کی بجائے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا جائے۔
العزیزیہ اسٹیل مل کیس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف آج رات اڈیالہ جیل میں گزاریں گے، سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دو نیب ریفرنسز کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے جس میں احتساب عدالت نے انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا ہے جب کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کی اپیل منظور کرلی اور انہیں اڈیالہ کی بجائے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔
نواز شریف کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ رات گزاریں گے اور کل انہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا جائے گا۔