ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں نے اپنے خون سے تاریخ کا نیا باب لکھا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

شہریوں نے اپنے خون سے تاریخ کا نیا باب لکھا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف ممالک کے سفیروں ، ہائی کمشنرز اور سفارتکاروں کی ملاقات۔ شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی مقدر نہیں، اس کی اندرونی اور بیرونی وجوہات ہیں، پاکستان کی بہادر مسلح افواج ، پولیس ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں نے اپنے خون سے تاریخ کا نیا باب لکھا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف ممالک کے سفیروں ، ہائی کمشنرز اور سفارتکاروں نے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی۔ میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں عوام کی خدمت کی ہے۔ فلاح عامہ کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ہے۔ شہبازشریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اتفاق رائے سے کئے گئے۔ فیصلوں کے باعث کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا کافی حد تک خاتمہ کیاجا چکا ہے۔ ملاقات کے دوران سرمایہ کاری کے فروغ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کرنے والوں میں کویت، تاجکستان ، آزربائیجان ، بیلا روس، مصر،ماریشس،نائیجیریا،سوڈان، تیونس کے سفیر، سری لنکا کے ہائی کمشنر ، آسٹریلیاکے ڈپٹی ہائی کمشنر ،لیبیا اور یوکرائن کے سفارتکاروں ،ترکی وامریکہ کے قونصل جنرلز اور چین کے قائم مقام قونصل جنرل شامل تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزراء مجبتی شجاع الرحمن ، ملک ندیم کامران، جہانگیر خانزادہ ، ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان، چیف سیکرٹری اور اعلی حکام بھی موجود تھے۔

مزید دیکھئے: