ویب ڈیسک: قطر پاکستان کے مختلف شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر نے سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ذرائع کے مطابق قطر کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔قطر کی سرمایہ کار اتھارٹی کم سے کم وقت میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائے گی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ روز قطر کے 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے دوحہ پہنچے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورے کے دوران قطر کے ساتھ توانائی، تعاون، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے پر بات ہو گی۔قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔