ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوشخبریٖ! اب گھر بیٹھے گاڑی کا نمبر ملے گا

خوشخبریٖ! اب گھر بیٹھے گاڑی کا نمبر ملے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: شہریوں کیلئے خوش خبری آگئی ، ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا آغاز، شہری گھر بیٹھ کر ہی اپنی گاڑی کا نمبر حاصل کر سکتے ہیں۔


پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے   ای آکشن ایپ سےگھر بیٹھے گاڑیوں کے پرکشش نمبرز جاری کرنے کا اجراء کر دیا ہے۔ ای آکشن ایپ میں کار‘ موٹر سائیکل, کمرشل گاڑیوں کے نمبروں کی نیلامی شامل ہے۔ ای آکشن ایپ پی آئی ٹی بی نے محکمہ ایکسائز پنجاب کے اشتراک سے وضع کی ہے۔

ای آکشن آن لائن رجسٹریشن کل  25اگست رات 12 بجے تک ہو گی۔گاڑیوں کے پرکشش نمبرز کی پہلی آن لائن نیلامی 30 اگست کو ہوگی۔ بولی جیتنے والوں کی تفصیلات   ای آکشن ایپ پر دیکھی جا  سکیں گی۔ ای آکشن ایپ میں ٹیکس کیلکولیٹر‘وہیکل ویریفیکیشن سہولت بھی شامل ہے۔ ای آکشن موبائل ایپ پلے سٹورسے ڈائون لوڈ کی جا سکتی ہے۔
 

یاد رہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے کام کررہی ہے،اس سلسلہ میں تمام اداروں کو انٹرنیٹ سے کنیکٹ کرنے کیلئے مختلف ایپس متعارف کرائی جارہی ہیں،اس ٹیکنالجی سے کافی بہتری آئی ہے جو کام مہینوں میں ہوتے تھے اب دنوں اور گھنٹوں میں ہورہے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer