ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راناثناءاللہ سمیت 5 ملزمان کیخلاف منشیات کیس کی سماعت

راناثناءاللہ سمیت 5 ملزمان کیخلاف منشیات کیس کی سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: انسداد منشیات کی عدالت میں ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ سمیت دیگرملزمان پیش، اے این ایف کی طرف سے رانا ثنااللہ کی جائیداد منجمد کرنے کی درخواست، عدالت نے درخواست پر وکلا سے 7 ستمبرکوجواب مانگ لیا، کیس کی مزیدسماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس کی عدالت میں رانا ثنا اللہ اور دیگر ہانچ ملزمان عثمان، محمداکرم، سبطین حیدر، عامر، رستم اورعمر فاروق کو پیش کیا گیا، عدالت میں اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کے خلاف پندرہ کلو ہیروین رکھنے کےالزام میں چالان پیش کررکھا تھا۔ رانا ثنا اللہ اور دیگر مکزمان کی درخواست ضمانتوں پر عدالت نے اے این ایف سے ریکارڈ طلب کر رکھا تھا لیکن تفتیشی افسر نےریکار ڈ پیش نہ کیا جس پرکارروائی اٹھا ئیس اگست تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت میں دوران سماعت سی سی فوٹیج پیش کی گئی جو رانا ثنا اللہ کو وکلا کی موجودگی میں دے دی، وکلا نے مزید فوٹیج کی درخواست کی جس پر وکلا کو آئندہ بحث کے لیے پابند کر دیا گیا۔ رانا ثنا اللہ کے کیس میں راجی انعام امین منہاس اور احتشام الحق ایڈووکیٹ کو سپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer