ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’نواز شریف سیاسی قیدی ہیں، ان پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں‘‘

’’نواز شریف سیاسی قیدی ہیں، ان پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال خان نے کہا ہے کہ نیب کے قوانین میں ترامیم ہونی چاہیئں تاہم اس میں کسی کو استثنیٰ نہیں ملنا چاہیئے۔        

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی زیر صدارت پارٹی کے وکلاء ونگ کا اجلاس ہوا، جس میں نصیر بھٹہ ایڈوکیٹ، رانا محمد اقبال خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور ن لیگ کے قائدین کے خلاف ہونے والے کیسز پر قانونی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک میں جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے ذریعے اتحاد پیدا کرنا ہے، ججز بحالی تحریک کی طرح دوبارہ تحریک چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سیاسی قیدی ہیں، ان پر کرپشن وغیرہ کا کوئی کیس نہیں، احتساب عدالت کے جج بارے سپریم کورٹ نے خود کہہ دیا کہ ان کا کنڈکٹ عدلیہ کے لئے باعث شرمندگی ہے۔ انہوں نے جج ارشد ملک کو معطل اور ٹرانسفر کر دیا گیا لیکن نواز شریف کیخلاف دیا گیا ان کا فیصلہ ابھی بھی موجود ہے۔ یہ بہت بڑا تضاد ہے۔ عدلیہ سے توقع ہے کہ اس معاملے میں انصاف دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کا سودا کرنے پر وکلا شریف غم و غصے میں ہیں۔ حکمرانوں نے اپنی حکومت بچانے کے لئے کشمیر کا سودا کیا۔ بتایا جائے عمران خان نے مودی کی کامیابی کے ٹویٹ کیوں کئے۔ آج یہ حکومت قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکی ہے اس کیخلاف تحریک چلانا ہو گی۔