شہباز حکومت میں لاہوریوں کو ریلیف مل گیا

لاہوریوں کو ریلیف مل گیا
کیپشن: Lahore
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور کے شہریوں کو لوڈشیدنگ میں عارضی ریلیف مل گیا، لیسکو کا بجلی کوٹہ بڑھا دیا گیا، جس سے شارٹ فال میں کمی ہوئی ہے۔

لیسکو  ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی رسد 3700 میگاواٹ جبکہ طلب 4100 ہے، بجلی کا شارٹ فال چار سو میگاواٹ رہ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دیہی اور چھوٹے شہروں میں لوڈشیدنگ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پر 7 سے 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

لسیکو حکام کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ کم سے کم لوڈشیدنگ کی جائے، بجلی کی سپلائی کا کوٹہ مزید بڑھانے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک میں بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ لیسکو کے سسٹم پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھتا جا رہا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ اتوار کا روزہ ہونے کی وجہ سے لیسکو کی طلب میں پانچ سو میگاواٹ کی کمی واقع ہوئی ہے، تاہم اس کے باوجود لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پایا جا سکا، ذرائع نے بتایا کہ لیسکو کی ڈیمانڈ چار ہزار دوسومیگاواٹ ہے جبکہ فراہمی تین ہزار چھ سو پچاس میگاواٹ ہے، اس طرح پانچ سو پچاس میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں جبری لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ پاور ہاؤسز کی بندش اور تیکنیکی خرابیوں کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال ہے جس کی وجہ سے لیسکو میں بھی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor