ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنت مرزا کی خودکشی کی چونکا دینے والی خبر سامنے آگئی

جنت مرزا کی خودکشی کی چونکا دینے والی خبر سامنے آگئی
کیپشن: jannat mirza
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے زندگی سے تنگ آکر خودکشی کرنا چاہتی تھی مگررمضان المبارک کی وجہ سے مجھ میں دوبارہ زندگی جینے کی امید نظر آئی۔

 تفصیلات کے مطابق انتہائی قلیل عرصے میں شہرت پانے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں۔گزشتہ دنوں جنت مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر مختلف سٹوریز شیئر کی تھیں جن میں انہوں نے اپنی ذہنی صحت سے متعلق کچھ انکشافات کئے تھے۔

 جنت مرزا نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی خواہش کے ساتھ اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں رواں ہفتے اتنے سارے جذبات سے گزری ہوں کہ میں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کا سوچ لیا تھا۔

مزید پڑھئے: جنت مرزا کی پاک بھارت بارڈر پر بنائی گئی'پاوری' ویڈیو وائرل

ٹک ٹاک سٹار نے ماہِ رمضان کے لیے اللّہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’اس مبارک مہینے کی وجہ سے مجھے دوبارہ زندگی جینے کی امید نظر آئی۔انہوں نے کہا کہ ’زندگی مختصر ہے اور اسے کسی کےلئے برباد نہیں کرنا چاہیے، سب پہلے اپنی حوصلہ افزائی کریں اور اگر ضرورت پڑے تو اپنی خاطر خود غرض بھی بن جائیں۔

واضح رہے کہ  فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک سٹار کو یہ اعزاز حاصل ہےکہ پاکستان میں ان کے سب سے زیادہ فالوورز ہیں، سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹک ٹاک سے اپنی پہچان بنانے والی جنت مرزا کا نام آج کسی تعریف کا محتاج نہیں، لاکھوں چاہنے والے ٹک ٹاکر صارفین بیوٹی کوئین کی تصاویر یا ویڈیوز کو دیکھنے کے منتظر رہتے ہیں.

M .SAJID .KHAN

Content Writer