لاہور میں جعلی اکاﺅنٹس سے15 ارب کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

لاہور میں جعلی اکاﺅنٹس سے15 ارب کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک) لاہور میں جعلی اکاﺅنٹس سے منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا، ایف ائی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے مختلف بینک اکاؤنٹس سے 15 ارب کی منی لانڈرنگ کا سراغ لگا لیا، 19 کمپنیوں نے تین سال کے دوران 110 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی۔

ایف آئی اے کے مطابق نجی بینک کی جانب سے انہیں درخواست دی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ کچھ اکاؤنٹس آڈٹ کے بعد سامنے آئے ہیں، جس میں سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے شواہد مل رہے ہیں، جس پر ایف ائی اے نے اس کیس کے لیے ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی تھی، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے 51 ایسے اکاؤنٹس کا سراغ لگایا گیا جو 110 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کر چکے ہیں، جبکہ یہ تمام ٹرانزکشنز 19 کمپنیوں کے جعلی اکاؤنٹس کے نام تھی۔

  ایف آئی اے کے مطابق جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ہی مختلف بینکوں کے افسروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، بینکوں کی جانب سے بھی ان افسران کو انکوائری کے بعد فارغ کیا جا چکا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer