ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی نے بھی نگران وزیراعلی کیلئے تین نام تجویز کردئیے

جماعت اسلامی نے بھی نگران وزیراعلی کیلئے تین نام تجویز کردئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قذافی بٹ: حکومت کی مدت ختم ہونے کو ایک مہینہ باقی، جماعت اسلامی نگران وزیر اعلیٰ کیلئے تین نام سوچ لیے ہیں۔ تحریک انصاف نے پنجاب میں نگران  وزیراعلیٰ کیلئے تین بڑے نام تجویز کردیئے ہیں۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر نے نگران وزیراعلیٰ کے لیے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ریٹائرڈ میاں اللہ نواز، سابق وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر صفدر اور سابق وفاقی سیکرٹری تجارت خضر حیات گوندل نام تجویز کئے ہیں۔

پڑھنا مت بھولئے: مسلم لیگ ق کی بڑی وکٹ گرنے کو تیار

 ڈاکٹر وسیم اختر نے نام اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کوبھجوا دئیے ہیں۔ تینوں ناموں پر کل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے اجلاس میں مشاورت کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں: عمران خان کے بعد آصف علی زرداری نے بھی لاہور کا رخ کرلیا

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین نام فائنل کرلیے ہیں۔ تحریک انصاف نے جن ناموں کو فائنل کیا ان میں ڈاکٹر صفدر محمود، شاہد کاردار اور طارق کھوسہ کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود الرشید اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد یہ نام وزیر اعلی کے سامنے رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اچانک اسلام آباد روانہ، سیاسی مصروفیات منسوخ

واضح رہے کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی کی طرح صوبوں میں بھی قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کرتے ہیں، جس کی نگرانی میں کابینہ تشکیل پاتی ہے اور عام انتخابات کرائے جاتے ہیں۔

 یہ بھی دیکھیں: