خان سعدیہ: سابق صدر آصف علی زراری آج کراچی سے لاہور پہنچیں گے، بلاول ہاوس میں قیام کے دوران آئندہ انتخابات میں پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لاہور بنا رہا پھر سیاست کا گڑھ، عمران خان کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری بھی لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے۔ لاہور میں قیام کے دوران پارٹی رہنماوں اور سیاسی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دوسری جانب پنجاب میں پیپلزپارٹی کی سیاست اور آئندہ الیکشن سمیت نگران حکومت جیسے معاملات بھی زیر غور لائے جائیں گے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین بڑے نام سامنے آگئے
یادرہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تین روز لندن میں گزارنے کے بعد لاہور پہنچ گئے۔ کپتان آج شام اندرون لاہور میں ممبرسازی مہم کا آغاز کریں گے۔
علاوہ ازیں آج اندرون شہر کی متعدد بااثر شخصیات عمران خان کی موجودگی میں ممکنہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگی جبکہ پارٹی اجلاس میں شہر لاہور کے حلقوں میں انتخابی امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔