گوگل میپس صارفین کیلئے ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف

گوگل میپس صارفین کیلئے ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گوگل کی مقبول سروس میپس میں ایک ایسا فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جو کافی عرصے سے آئی فون ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔

عموماً گوگل کی جانب سے میپس کے نئے فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پہلے متعارف کرائے جاتے ہیں۔مگر ایک فیچر ایسا ہے جو آئی فون صارفین برسوں سے استعمال کر رہے تھے اور اب جاکر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے اسے متعارف کرایا جا رہا ہے۔رئیل ٹائم ویدر انفارمیشن نامی فیچر سے کسی لوکیشن کو سرچ کرتے ہوئے اس کے موسم کے بارے میں معلوم ہوتا ہے۔یہ فیچر اس وقت کارآمد ثابت ہوتا ہے جب آپ کسی جگہ جانے سے قبل وہاں کے موسم کے بارے میں بھی جاننے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

اس فیچر کے تحت کسی لوکیشن کو میپس پر سرچ کیا جائے گا تو اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں بائیں جانب اوپر اس جگہ کا درجہ حرارت بھی نظر آئے گا۔درجہ حرارت کے آئیکون پر کلک کرکے مختلف اوقات کے درجہ حرارت کو دیکھنا ممکن ہوگا۔یعنی کسی جگہ کے موسم کو کسی دوسری ایپ میں دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔یہ نیا فیچر ابھی محدود اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہے۔

اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer