ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی سی لاہور کا ٹرانسپورٹ،میٹرو، اورنج لائن ٹرین سروس کی بحالی سے متعلق اہم بیان

DC visit different areas for observing law and order
کیپشن: DC Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)شہر میں امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی عمر شیر چھٹہ کے مختلف مقامات کے دورے کیے،ڈپٹی کمشنر عمر شیر چھٹہ نے رکاوٹیں ہٹا کر ٹرانسپورٹ، سپیڈو بسز، میٹرو اورنج میٹرو لائن اور ایمبولینس جیسی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کےمطابق ڈپٹی کمشنر عمر شیر چھٹہ ن نے امن اومان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ملتان روڈ، یتیم خانہ چوک، بیٹری سٹاپ، سکیم موڑ، بابو صابو، نیازی اڈے سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا, ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ان علاقوں میں رکاوٹیں ہٹانے کی فوری ہدایات جاری کر دیں.
عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ رکاوٹیں ہٹا کر لاہور شہر کے شہریوں کو سروسز کی فراہمی کی ہدایات کیں،انہوں نے ٹرانسپورٹ، سپیڈو بسز، میٹرو اورنج میٹرو لائن اور ایمبولینس جیسی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی.

ڈپٹی کمشنر محمد عمر شیر چھٹہ کا مزید کہناتھا کہ شہر میں ایمبولینس کی سروس کی بحالی سے مریضوں کو ہسپتال شفٹ کرنے میں آسانی ہو گی،شہریوں کی ضروریاتِ زندگی کے لئے بندش کی ہوئی تمام تر سہولیات کی فراہمی کو بحال کیا جائے۔