پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لیں

IMF & Pakistan
کیپشن: IMF & Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزارت خزانہ ذرائع کے  مطابق پاکستان نے (عالمی مالیاتی ادارے) آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لی ہیں، قرض پروگرام بحالی کیلئے پاکستان کو نئی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کا ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔ قرض پروگرام کی بحالی کا حتمی اعلان آئی ایم ایف بورڈ کرے گا، پاکستان ٹیکس محاصل بڑھانے کے اقدامات کرے گا۔نجکاری پروگرام پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا جبکہ پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق شرائط پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

  ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو معاشی اہداف پر نظرثانی کی تجویزدے دی، شرح سود بڑھانے اور ڈالر کا مارکیٹ ریٹ مقرر کرنے کی شرط عائد کی گئی۔   آئی ایم ایف اسٹیل ملز اور پی آئی اے کی نجکاری میں پیشرفت کا بھی خواہاں ہے۔

 دوسری جانب ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے پلان کو تسلیم کرنے سے انکار کردیاہے۔