ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی حدود کے استعمال پر پاک امریکا معاہدہ ہوگیا?

us air bases pak
کیپشن: us air bases pak
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک: افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر امریکا اور پاکستان معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔تاہم پاکستان نے ایسے کسی معاہدے کی تردید کی ہے۔

 امریکا کے سرکاری نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ نے امریکی اراکین کانگریس کو پاکستان کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے سے آگاہ کر دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کے بدلے امریکا سے انسداد دہشتگردی کے لیے امداد کی فراہمی کے ایم او یو کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کے بدلے بھارت سے تعلقات کے معاملے میں مدد کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔

 تاہم پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور امریکا کے مابین کسی معاہدے پر بات چیت نہیں ہو رہی۔پاکستان اور امریکا کا علاقائی سلامتی اور انسداد دہشتگردی پر دیرینہ تعاون ہے اور اس حوالے سے پاکستان اور امریکا کے درمیان باقاعدہ مشاورت جاری ہے۔