ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئےاچھی خبر، اورنج لائن ٹرین چلنے کیلئے تیار

لاہوریوں کیلئےاچھی خبر، اورنج لائن ٹرین چلنے کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) لاہوریوں کیلئےاچھی خبر، اورنج لائن میٹروٹرین 28 اکتوبر سے ڈیرہ گجراں تا انارکلی تک چلائی جا ئے گی، ٹرین کو پہلی بار بجلی سے چلانے کا آزمائشی ٹرائل کیا جائے گا جبکہ ڈیرہ گجراں سے انار کلی تک 13سٹیشن پر کام مکمل کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ ، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

  وزیراعلیٰ پنجاب کو اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے اور ٹرین کے آزمائشی ٹرائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ سٹیشن پر کام مکمل ہونے کے بعد اورنج لائن میٹروٹرین کو پورے ٹریک پر بجلی سے چلا کر آزمائشی ٹرائل کیا، 11 دیگر سٹیشنز پر کام کو نومبر کے اوائل تک مکمل کرلیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوری میں لاہوری اورنج ٹرین پر سفر کر سکیں گے،ٹرین کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں رکھا جائے گا، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے منصوبے کو عوام کیلئے جلد سے جلد آپریشنل کرنے کی ہدایت کی۔

Sughra Afzal

Content Writer