کسٹم انٹیلی جنس کی بڑی کارروائی، چینی کی افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسی ترین : کسٹم انٹیلی جنس نے چینی کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے چینی کی افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ 

 کسٹم انٹیلی جنس حکام  کے مطابق ہزار گنجی بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی چینی برآمد ہوئی۔ کاروائی میں 40 ٹن چینی قبضے میں لے لی گئی۔  قبضے میں لی جانے والی چینی اور گاڑی کی مالیت 2 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔ 

 کسٹم انٹیلی جنس حکام نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ہدایات پر کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔