ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر؛ پاکستان سعودیہ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی

FIFA World Cup Qualifier, Pakistan vs Saudi Arab, City42, Jinah Stadium Islamabad, Pakistan Foot Ball Team, Football Fans
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: فیفا ورلڈکپ کوالیفائر  راؤنڈ میں  پاکستان اور سعودی عرب کے میچ کے ٹکٹ  فروخت کے لئے پیش کر دیئے گئے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بتایا ہے کہ  سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے میچ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے۔ پاکستان کے لئے اہم یہ میچ 6 جون کو ہو گا۔ 

پاکستان فٹ بال فیڈریشن  پی ایف ایف نے بتایا کہ  پاکستان سعودی عرب میچ کے لئے پریمیم پلس انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 4000 روپے رکھی گئی ہے۔ پریمیم انکلوژر کے ٹکٹ  1500 روپے میں فروخت کئے  جا رہے ہیں۔

جنرل انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 750 روپے رکھی گئی ہے۔ 

پاکستانی فٹ بال ٹیم کے فین اور فٹ بال شائقین پاکستان اور سعودی عرب کے میچ کی ٹکٹیں bookme.pk کی ویب سائٹ سے خرید سکتے ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میچ 6 جون کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد  میں رات 8:30 بجے کھیلا جائے گا۔ یہ اہم میچ براہ راست نشر بھی کیا جائے گا۔