ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی گوجرانوالہ کے سرکٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
ذرائع ک مطابق محسن نقوی سرکٹ ہاوس میں امن و امان سے متعلق اعلی سحطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ امن و امان سے متعلق اجلاس میں آئی جی اور چیف سیکریٹری پنجاب بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں کمشنر گوجرانوالہ اور آر پی او گوجرانوالہ ڈویثرن بھر میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ دے رہے ہیں۔
نگران وزیراعلی پنجاب سیدمحسن نقوی کی سرکٹ ہاوس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب نے اربوں روپے کی لاگت سے تیارکیے جانے والے 10بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی
وزیر اعلی نے بے نظیرچوک سے واہنڈو انٹرچینج تک سڑک کو موٹروے سے لنک کرنے کا اعلان کیا ۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ 11ارب روپے کی لاگت سے 80دنوں میں 15کلومیٹرسے زائد سڑک بناکرموٹروے سے لنک کیاجائے گا۔
راولپنڈی اوراسلام آباد کو ملانے والے وزیرآبادچوک کوبائپاس بنانےجبکہ ایمن آبادکے قریب ایک ہزارکنال اراضی پر گوجرانوالہ یونیورسٹی بنانے کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں نیوڈی ایچ کیوہسپتال میں برن یونٹ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔
مریدکے اورنارووال سے کرتارپورتک سڑک کی مزیدبہتری اورکشادگی کی منظوری ، گوجرانوالہ حافظ آباد اورشیخوپورہ روڈ کا جلدافتتاح کرنے کااعلان کیا گیا اور چنداقلعہ سے عزیزکراس تک 15کلومیٹرتک اندرون جی ٹی روڈکشادہ خوبصورت کرنے کا اعلان بھی کیا ۔
علی پورچٹھہ تاحافظ آباد روڈ کی تعمیرجلدمکمل کرنے اور ڈویژن بھرمیں پولیس افسران کوامن و امان کی صورتحال مزیدبہتربنانے کی ہدایت کی گئی ۔وزیر اعلی پنجاب نے سول اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی
اعلی سطحی اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب،آئی جی پی سمیت دیگر اعلی افسران اور ڈویژن بھرکے ضلعی اورپولیس افسران بھی شریک تھے۔