ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت جانیے

ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت جانیے
کیپشن: Dollar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی روپیہ مزید کمزور ہو گیا،امریکی ڈالر کی اڑان آج بھی جاری ،انٹر بینک میں ڈالر 44 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے کے بعد 306 روپے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے کا ہو گیا تھا۔  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 23 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 171 پر آ گیا۔

  دوسری جانب امریکی جریدے بلوم برگ  نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عمران خان لڑتے رہے تو پاکستانی روپیہ مزید گر جائے گا،جریدے کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ قرض ڈیل نہ ہونے کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں، پاکستان سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے،معاملہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مزید بگڑ گیا ہے، سیاسی خلفشار قرض معاہدے پر پیشرفت میں رکاوٹ کی وجہ ہو سکتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر