ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لانگ مارچ کے اعلان پرڈالرکی قیمت میں تاریخی اضافہ

لانگ مارچ کے اعلان پرڈالرکی قیمت میں تاریخی اضافہ
کیپشن: Doller Prices Increase
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمدسعید:انٹربینک میں ڈالر مزید1 روپے 26 پیسے مہنگا ہوگیا ,انٹربینک میں ڈالر پہلی بار 201 روپے کی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا .

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر پہلی بار 201.40 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا .انٹربینک میں ڈالر جمعے کو 200.14 روپے پر بند ہوا تھا۔پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے مندی کا رجحان غالب نظر آرہا ہے۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 350 پوائنٹس منفی کے ساتھ ہوا اور مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ ہے۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے اعلان کی وجہ سے پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رجحان پایاگیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے آج مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرحِ سود بڑھانے کا امکان ہے جس کا منفی اثر بھی مارکیٹ میں آ رہا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں نئے الیکشن کے لیے 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی کال دی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق نئی حکومت کے آنے کے بعد ڈالر  اپریل سے اب تک18 روپے 47 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ۔11 اپریل 2022 کو انٹربینک میں ڈالر 182.93 روپے پر تھا ۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی لاگت مسلسل بڑھ رہی ہے جو مہنگائی کی رفتار بڑھا دے گی ۔