پاکستان سے بحرین جانے والے مسافروں کے اچھی خبر

پاکستان سے بحرین جانے والے مسافروں کے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمدسعید)پاکستان سےبحرین جانے والے مسافروں کے اچھی خبرآگئی، سفر کا اجازت نامہ مل گیا،کورونا وائرس کے باعث پاکستانی مسافروں پر بحرین داخلے میں پابندی میں نرمی،بحرین ایوی ایشن نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔
 تفصیلات کے مطابق بحرینی حکومت نے پاکستان سمیت انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کے مسافروں کے لئے ٹریول ایڈوائزی جاری کر دی،بحرین آنے والے مسافر کو کرونا نیگٹو رپورٹ جمع کروانا لازمی ہوگا، 48 گھنٹے تک کورونا نیگٹو رپورٹ قابل قبول ہوگی۔مسافروں کو بحرین میں سرکاری اجازت کے حامل ہوٹلز یا ذاتی رہائش گاہوں میں 10 دن قرنطینہ رہنا ہو گا۔

مزید پڑھئے: پاکستان نے 15 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں

پاکستان سے بحرین جانے والے مسافروں کو بورڈنگ سے قبل ہوٹل بکنگ اور رہائشی پرمٹ کا ثبوت جمع کروانا ہوگا۔ بحرینی شہریوں، ورک ویزا کےحامل مسافروں، ائیرلائن کریو، ملٹری پرسن کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

دوسری جانب میڈیا پر چھائے رہنے کی خواہش یا کچھ اورعید کے چاند پر وزیروں اور مشیروں کے بیانات کے بعد حج کی ادائیگی پر بھی نئی بحث چھیڑ گئی،علامہ طاہر اشرفی اور نورالحق قادری نے سعودی حکومت کی جانب سے حج کا فیصلہ کرنے سے متعلق بیانات جاری کر دئیے، سعودی سفارتخانے کو غلط بیان بازی پر مجبورا پاکستانی حکومت کو بتانا پڑ گیا کہ سعودی حکومت نے حج متعلق تاحال کوئی بھی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

 سعودی سفارتخانہ کے مطابق ابھی تک حج کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،سعودی سفارتخانے کی جانب سے رابطہ کرنے پر وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کو وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا،علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے قبل از وقت حج پر بیان بازی سے وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا،تمام تر صورتحال کو دیکھتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کو بھی وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا، طاہر اشرفی کا کہناتھا کہ میں نے ایسا نہیں کہا کہ سعودی حکومت نے حج کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer