ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے 15 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں

Coronavirus CAA
کیپشن: Coronavirus CAA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید 15 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں، سی اے اے نے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔  

نوٹیفکیشن کے مطابق سی کیٹیگری میں شامل ممالک کی پاکستان آمد پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے اور اس فہرست میں مزید 15 ممالک کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد مجموعی ممالک کی تعداد 38 ہوگئی، کیٹیگری سی میں بنگلا دیش، سری لنکا، بھارت، جنوبی افریقا، عراق، ایران سمیت 38 ممالک شامل ہیں۔

سی اے اے کے مطابق ان ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے، کیٹیگری سی ممالک سے مسافروں کی آمد پر سفری پابندیاں 23 مئی سے تاحکم ثانی نافذالعمل رہیں گی، نئی ٹریول ایڈوائزری این سی او سی کے فیصلوں کے تناظر میں جاری کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کی تیسری لہر نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 74 افراد جاں بحق، 3 ہزار 84 نئے کیس سامنے آگئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.96 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے ہسپتالوں میں کورونا کے 536 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ 4800 مریض زیر علاج ہیں۔ 

Sughra Afzal

Content Writer