ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوبرو بھارتی اداکارہ  نے لاہور دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

Indian actress
کیپشن: Indian actress
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مشہور با لی وڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سے ہی پاکستان جانے کی خواہشمند ہوں۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم سردار کا گرینڈ سن میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ راکول پریت سنگھ کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سے ہی پاکستان جانے کی خواہشمند ہوں اور لاہور دیکھنا چاہتی ہوں۔

 انہوں نے بتایا کہ میرے دادا تقسیمِ ہند کے وقت پاکستان سے بھارت منتقل ہوگئے تھے اور پھر زندگی بھر لاہور جانے کی خواہش کرتے رہے لیکن فوج میں نوکری کرنے کی وجہ سے ان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔

واضح رہے کہ راکول پریت سنگھ 10 اکتوبر، 1990 کو پیدا ہوئیں وہ جنوبی ہند کی فلم اداکارہ ہیں جو زیادہ تر تیلگو فلموں میں نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کچھ ہندی، تامل اور کنڑا فلمیں بھی کی ہیں۔حال ہی میں  انہیں حکومت تلنگانہ کی طرف سے منصوبہ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کے ترجمان کے طور پر منتخب کیا گیا۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کالج میں شروع کیا، انہوں نے اپنی پہلی تیلگو فلم کیراتم کی۔ بعد  میں 2014ء میں انہوں نے فلم یاریاں کے ساتھ بالی وڈ کیریئر کا آغاز کیا۔