شادی ہال میں تقریبات کی اجازت ملنے پرمالکان کاحکومت سے نیا مطالبہ

شادی ہال میں تقریبات کی اجازت ملنے پرمالکان کاحکومت سے نیا مطالبہ
کیپشن: marriage function
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)شہر کے میرج ہالز میں یکم جون سے آوٹ ڈور ایونٹس کی اجازت ملتے ہی تیاریاں شروع کردی گئیں، اوپن ایریا میں قناعتیں لگانے کے ساتھ کرسیوں اور کیٹرنگ کے سامان کی صفائی ستھرائی کی جا رہی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے شادی ہال مالکان کو یکم جون سے 150 افراد کیساتھ آوٹ ڈور ایونٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے،جس پر شادی ہال مالکان نے تقریبات کے انعقاد کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں، شادی ہال کے ملازمین اوپن ایریاز میں ٹینٹ، قناعتیں لگانے اور کرسیوں اور کیٹرنگ سامان کی صفائی ستھرائی میں مصروف ہیں۔

شادی ہال مالکان نے پنجاب حکومت سے پچاس فیصد گنجائش کے ساتھ ان ڈور ایونٹس کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ 300 سے 400افراد کی گنجائش والے ہال میں سماجی فاصلوں کی پابندی کے ساتھ تقریبات منعقد کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھئے: کوروناکیسز کی شرح میں کمی؛این سی اوسی نے بڑی اجازت دیدی

واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی ہوگئی، کورونا کیسز کی شرح میں کمی آنے پرنیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) نے عوام کو خوشخبری سناتے ایک اور عائد پابندی کو ہٹانے کا اعلان کردیا،این سی او سی نے سیاحت 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کر لیا سیاحت سے متعلق این سی او سی نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

این سی او سی کے مطابق سیاحتی مقامات پہ جانے والے افراد کا صحت مند ہونا ضروری ہے، این سی او سی حکام کا کہناتھا کہ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤس انتظامیہ مہمانوں سے کورونا کی منفی رپورٹ اور قومی شناختی کارڈ لازمی طلب کریں جبکہ ویکسینیٹڈ افراد، اپنا مستند ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی جمع کروائیں گے، یکم جون کے بعد ہوٹلز کا عملہ 50 سال اور زائد عمر کے افراد کو بغیر ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کمرہ بک نہیں کریں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer