ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طیارہ حادثہ، پاک فضائیہ کا شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی

طیارہ حادثہ، پاک فضائیہ کا شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) پاک فضائیہ کا پی آئی اے حادثے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی، مختصر ویڈیو جاری کردی گئی۔

پاک فضائیہ نے گذشتہ روز کراچی میں ہونے والے پی آئی اے کے المناک حادثے میں شہید ہونے والوں کے سوگواران سے اظہار تعزیت کیا۔ اس حوالے سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک مختصر ویڈیو نشرکی ہے۔

یہ ویڈیو پوری قوم اور بالخصوص اس حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی ہے۔ پاک فضائیہ سے وابستہ تمام افراد اس حادثے پر بہت افسردہ ہیں۔ انہوں نے پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 کے عملے کے اہل خانہ کے ساتھ بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پاک فضائیہ نے پی آئی اے کو اس مشکل گھڑی میں ہرممکن مدد کی پیش کش کی۔ پاک فضائیہ کے اہلکار امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گز‌شتہ روز ہونے والے طیارے حادثے میں 97 شہادتوں کی تصدیق ہو گيی، 19لاشیں لواحقین کے حوالے، بیشتر لاشیں ناقابل شناخت انگوٹھوں اور ڈی این اے کے ذریعے لاشوں کی شناخت جاری ہے۔ طیارے میں عملے کے 7 ارکان  ، پنجاب بینک کے صدر ظفرمسعود،24 نیوز کے سینئرڈائریکٹر پروگرامنگ انصارعلی نقوی,  پنجاب حکومت کے سیکرٹری خالد شیردل سمیت 98 مسافر سوار تھے۔

 وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ  طیارہ حادثہ کی صاف اور شفاف تحقیقات ہوں گی،سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کہتے ہیں جسے بھی ذمے دارٹھہرایا گیا اسے تحقیقات کیلئے پیش کرینگے، پیپلز پارٹی نےطیارے حادثے کی تحقیقاتی کمیٹی پر سوالات اٹھاتے ہوئے غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔