ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 رائیونڈ: جنرل سٹور پر ڈکیتی

 رائیونڈ: جنرل سٹور پر ڈکیتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: رائیونڈمیں جنرل سٹور پر ڈکیتی، موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل لے گئے۔
کوٹ رادھا کشن روڈ پر واقع جنرل سٹورمیں ہونے والی ڈکیتی کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کے نقاب پوش ڈاکو خریداری کے بہانے سٹور میں داخل ہوئے۔ ڈاکو موقع پر اسلحہ نکالتے اور لوٹ مار کرتےدیکھے جاسکتے ہیں۔اطلاع ملنے پر پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔ رائیونڈ کے تاجروں کا کہنا ہےکہ علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔